Friday, April 26, 2024

پنجاب اور بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں پندرہ جولائی تک توسیع

پنجاب اور بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں پندرہ جولائی تک توسیع
July 1, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پنجاب اور بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں پندرہ جولائی تک توسیع کر دی گئی ، تعلیمی ادارے،شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما بدستور بند رہیں گے۔ ادھر سندھ میں لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا، نیا نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ آج جاری کرےگا۔ خیبر پختونخوا میں لاک ڈاؤن والے علاقوں کے رہائشی سرکاری ملازموں کو ریلیف دے دیا گیا، غیر حاضری یا خراب کارکردگی کے باوجود کارروائی نہیں ہوگی۔

پنجاب  اور بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں پندرہ روز کی توسیع کر دی گئی ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

میڈیکل اسٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی، تنور24گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی ،پہلے فیزمیں بندہونے والےعلاقے رات 12بجے کھول دیے گئے ، سیاسی و مذہبی اجتماعات،شادی ہالز،سینماگھروں اورپکنک پوائنٹس پرعائد پابندی برقرار رہے گی ،دوسری جانب راولپنڈی کے بائیس ہاٹ سپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا  جبکہ آٹھ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا  ۔

سیل کیے گئے علاقوں میں ننکاری بازار، باڑہ مارکیٹ  خیابان سرسید، کوٹہ کلاں، مورگاہ، گلزارقائد، ڈھوک علی اکبر، تحت پڑی  کے مخصوص علاقے بند رہیں گے۔

پشاور میں ڈیفنس آفیسرز کالونی اور گلبرگ کے علاقوں کو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں شامل کر لیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی شہر بھر میں سیل ہونے والے علاقوں کی تعداد 14ہوگئی ۔

سندھ حکومت نے بھی  لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے  جس کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائےگا ، پابندیوں کےتحت تعلیمی اداروں پر پابندی برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔کاروباری اوقات کار شام 7بجے برقرار رکھے جائیں گے ۔

سندھ میں تفریحی مقامات پر آمدورفت عوام ،مذہبی سیاسی اجتماعات کی پابندی  بھی برقرار رہے گی،سینما گھر  اورتھیٹر بدستور بند رہیں گےعید الاضحیٰ کے  حوالے سے ایس او پیز کا اعلان بھی کیاجائےگا۔