Thursday, April 18, 2024

پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی ساڑھے بارہ روپے فی لٹر سستی

پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی ساڑھے بارہ روپے فی لٹر سستی
May 1, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی ساڑھے بارہ روپے فی لٹر سستی کر دی گئی۔ صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق سی این جی کی نئی قیمت تقریباً 72 روپے فی لٹر ہو گئی۔ آل پاکستان سی این جی فورم کے چیئرمین شبیر سلیمان نے قیمت 20 روپے کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ادھر ایل پی جی کی قیمت میں 21 روپے 65 پیسے فی کلوگرام اضافہ کر دیا گیا۔ ادھر حکومت نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  30 روپے تک کمی کر دی ، پٹرول کی قیمت میں  15.30 جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں  27.15 روپے کمی کی گئی ۔ پٹرول کی  نئی قیمت  15.30 روپے کی کمی کے بعد 81.58 روپے فی لیٹر جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27 روپے 15 پیسے کمی کے بعد 80 روپے 10 پیسے فی لٹر کر دی گئی ۔ حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے ایک پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد مٹی کا تیل 47 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔ لائیٹ ڈیزل کی قیمت 15 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 47 روپے 51 پیسے فی لٹر ہو گئی ، وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کی منظوری دے دی۔