Friday, April 19, 2024

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سمیت بڑے اسپتالوں میں سٹنٹس ختم

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سمیت بڑے اسپتالوں میں سٹنٹس ختم
January 19, 2019
 لاہور (92 نیوز) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سمیت پنجاب اور لاہور کے بڑے اسپتالوں میں سٹنٹس ختم ہو گئے۔ سٹنٹس کے حوالے سے حکومتی ریٹس طے کئے جانے کے باوجود پی آئی سی کی پرچیزنگ کمیٹی نہ بیٹھ سکی۔ پی آئی سی میں چار ماہ سے سٹنٹس نہ خریدے جا سکے۔ اسپتال میں سٹنٹس نہ پہنچنے کے باعث روزانہ کی بنیاد پر دس سے بارہ آپریشنز ملتوی کئے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران اسپتال میں ڈھائی سو سے تین سو آپریشن ملتوی کئے جا چکے ہیں۔ سٹنٹس نہ ہونے کے باعث گزشتہ چار ماہ میں ساڑھے آٹھ سو سے ایک ہزار مریض لوٹا دئیے گئے۔ ایمرجنسی کی صورت میں آنے والے مریض باہر سےمہنگے داموں سٹنٹس خریدنے پر مجبور ہیں۔ میو اسپتال لاہور میں بھی حکومتی ریٹس اور ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے باعث سٹنٹس کی خریداری نہ کی جا سکی۔ میواسپتال میں ماہانہ دو سو سے ڈھائی سو سے زائد اینجیوپلاسٹی کے آپریشن ملتوی ہو رہے ہیں۔