Friday, April 19, 2024

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی نئی ایمرجنسی کا بھی براحال، ایک بیڈ پر دو دو مریض

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی نئی ایمرجنسی کا بھی براحال، ایک بیڈ پر دو دو مریض
January 11, 2017
لاہور(92نیوز)پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کی حالت نہیں بدل سکی ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی نئی ایمرجنسی بننے کے باوجود ایک بیڈ پر دو دومریض پڑے ہیں۔ کوئی وہیل چیئر پر تو کوئی بنچ پر ہی رات کاٹنے پر مجبور ہے۔ تفصیلات کےمطابق یوں تو پنجاب کے ہر سرکاری ہسپتال کا برا حال ہے مریض زیادہ اور بیڈ کم ہیں ایمرجنسی ہو یا آﺅٹ ڈور مریضوں کے ساتھ لواحقین بھی خوار ہو رہے ہیں صوبے بھر میں دل کے سب سے بڑے ہسپتال پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی نئی ایمرجنسی کا بھی برا حال ہے۔  100 بیڈ کی نئی ایمرجنسی بننے کے باوجود ایک بیڈ پر دو دو مریض پڑے ہیں ۔ہسپتال تو دل کے مریضوں کا ہے لیکن حالت یہ ہے کہ کسی مریض کا علاج وہیل چیئر پر کیا جارہا ہے تو کوئی بنچوں پر لیٹ کر علاج کروانے پر مجبور ہے۔ مریضوں کے ساتھ ساتھ ان کے لواحقین کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ہے۔