Friday, May 3, 2024

پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کے خلاف درخواست مقامی تھانے میں جمع کرادی گئی

پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کے خلاف درخواست مقامی تھانے میں جمع کرادی گئی
May 27, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے وکلاءکی طرف سے پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کے خلاف درخواست مقامی تھانے میں درج کرا دی ہے۔ درخواست سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی جانب سے دی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منگل کے روزاسمبلی سکیورٹی کے جوان پولیس کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ بعض مشتعل وکلاءان پر حملے کی غرض سے ان کی طرف لپکے جس کے بعد سکیورٹی اہلکار اسمبلی کے احاطے میں آگئے اور انہوں نے مرکزی گیٹ بند کر لیا جس کے بعد یہ وکلاء پہلے گیٹ توڑنے کی کوششیں کر تے رہے جس میں ناکامی پر انہوں نے سکیورٹی عملے کی کرسیوں، میز، ٹینٹ اور شیڈ کو آگ لگا دی اور اسمبلی عمارت کے ساتھ لگے دو سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دئیے۔ سیکرٹری اسمبلی رائے ممتاز کے مطابق ابھی تک انہیں متعلقہ تھانے کی جانب سے ایف آئی آر درج ہونے کے بارے میں اطلاع نہیں دی گئی ہے۔