Thursday, September 19, 2024

پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان کل حلف اٹھائیں گے

پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان کل حلف اٹھائیں گے
August 14, 2018
لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان کل حلف اٹھائیں گے۔ نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب  کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پندرہ اگست کو اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت صبح دس بجے ہو گا۔ اسپیکرنومنتخب ارکان سے حلف لیں گے۔ حلف اٹھانے کے بعد ارکان کو اسمبلی رولز کی کتابیں پیش کی جائیں گی۔ سترہ اگست کو خفیہ رائے شماری سے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔ انیس اگست کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا چناؤ ہو گا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اسپیکر اسمبلی کے لئے چودھری پرویز الہٰی کو نامزد کیا گیا ہے،جبکہ وزیراعلیٰ کی نامزدگی تاحال نہیں کی گئی۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے لئے حمزہ شہباز اور اسپیکر کے لئے چودھری اقبال گجر کو امیدوار نامزد کیا گیا ۔