Thursday, April 18, 2024

پنجاب اسمبلی کے سالانہ بجٹ میں 31 کروڑ روپے کی کمی کر دی گئی

پنجاب اسمبلی کے سالانہ بجٹ میں 31 کروڑ روپے کی کمی کر دی گئی
April 20, 2020

لاہور ( 92 نیوز) اسپیکرچودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی  کی فنانس کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس میں  کورونا کی وجہ سے معاشی صوتحال کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کے سالانہ بجٹ میں اکتیس کروڑ روپے کی کمی کر دی گئی۔

اسپیکر چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کی فنانس کمیٹی کا اجلاس ہوا ، چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ میں کمی کے جذبہ حب الوطنی کو صوبائی وزیر خزانہ اور سیکرٹری خزانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

 انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جہاد میں ارکان  اسمبلی اور اسمبلی اسٹاف کی طرف سے وزیر اعلیٰ فنڈکیلئے  3کروڑ روپے دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی نے مالی سال 2019-20 کے نظر ثانی شدہ تخمینہ جات پیش کئے ،  پنجاب اسمبلی کا مالی سال2020-21 کادو ارب  63کروڑ 90 لاکھ 57 ہزار روپے کابجٹ فنانس کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔