Thursday, April 25, 2024

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 کے ضمنی انتخابات کے لئے میدان کل سجے گا

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 کے ضمنی انتخابات کے لئے میدان کل سجے گا
July 27, 2021

سیالکوٹ (92 نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 کے ضمنی انتخابات کے لئے میدان کل سجے گا۔

حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پریزائیڈنگ افسران کو انتخابی سامان تقسیم کر دیا گیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ضمنی انتخاب کے لئے الیکشن میٹریل کی تقسیم اور ترسیل کی نگرانی کی۔ بارش کے باوجود پریزائیڈنگ افسران کی آمد اور انتخابی سامان کی تقسیم کا سلسلہ احسن طریقے سے جاری رہا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ضمنی انتخاب کے حوالے سے مانیٹرنگ ٹیموں کے ساتھ اہم ملاقات بھی کی۔ پولنگ ڈے کیلئے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا مانیٹرنگ ٹیم کو مختلف علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ ہر ٹیم اپنے مختص کردہ علاقے میں پولنگ اسٹیشنز کی مانیٹرنگ کریگی۔ آج رات پریزائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشنز کو تیار کریں گے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا پولنگ کے دوران مانیٹرنگ ٹیمیں رینجرز اور انتظامیہ کے کنٹرول روم سے رابطہ رکھیں گی۔ پولنگ کے بعد الیکشن مٹریل ریٹرننگ افسر کو پہنچانے تک مانیٹرنگ ٹیمیں فعال رہیں گی۔ ڈسکہ والے حالات پیدا نہیں ہونے چاہئیں۔