Saturday, April 20, 2024

پنجاب اسمبلی کے تعمیراتی کام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب

پنجاب اسمبلی کے تعمیراتی کام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب
August 31, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے تعمیراتی کام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ ملاقات میں دو ستمبر کو حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے بلائے گئے اسمبلی اجلاس پر مشاورت کی گئی ۔ اسپیکر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ نئی عمارت کی تعمیر جلد مکمل کروانے کیلئے تین شفٹ میں کام کیا جائے گا تاکہ نومبر کا اجلاس نئی عمارت میں منعقد ہو۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعت کو ہر موقع پر ساتھ لیکر چلیں گے۔ مسلم لیگ ق کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ زیادہ مضبوط بنائیں گے۔ آج اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں۔ سازشیں کرنیوالے پیچھے رہ جائیں گے اور ہمارا اتحاد آگے کی جانب بڑھتا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی کو احسن طریقے سے چلانے پر اسپیکر چودھری پرویز الہٰی کی کوششوں کو سراہا۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔