Wednesday, May 1, 2024

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی،ایوان مچھلی منڈی بن گیا

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی،ایوان مچھلی منڈی بن گیا
October 16, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا اپوزیشن ارکان نے وزیر خزانہ پنجاب کی بجٹ تقریر کے دوران شور شرابہ کیا اور اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا ۔ اس موقع پر اپوزیشن کے ارکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اڑا دیں۔ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ہاتھا پائی  بھی ہوئی ، لیگی ارکان کی ہر قیمت پر اجلاس کی کارروائی روکنے کی کوشش کرتے رہے ، ناکامی کی صورت میں اپوزیشن کا اسمبلی کی سیڑھیوں پر بھی احتجاج کر ڈالا اور شدید نعرے بازی کی ۔