Friday, April 19, 2024

پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس اور ڈینگی ملازمین میں جھڑپ،علاقہ میدان جنگ بن گیا

پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس  اور ڈینگی ملازمین میں جھڑپ،علاقہ میدان جنگ بن گیا
April 26, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب اسمبلی کےباہر پولیس اور ڈینگی ملازمین آمنے سامنے آگئے جس کے باعث کوپر روڈ میدان جنگ بن گیا ۔مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے آنسوگیس کااستعمال کیا گیا جب کہ مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا۔ ویکسی نیٹرز اور ڈینگی ملازمین احتجاج کے لئے ڈی جی ہیلتھ  کے دفترپہنچے تو پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی ، احتجاج کرتے ملازمین نے پنجاب اسمبلی میں گھسنے کی کوشش  کی تو پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کی ۔ مظاہرین نے پتھراؤ کیا تو پولیس نے اُنہیں روکنے کے لئے واٹرکینن بھی منگوالی ، احتجاجی ملازمین اور پولیس میں ہاتھاپائی کی وجہ سے کوپرروڈ میدان جنگ کامنظرپیش کرنے لگا ۔ مظاہرین نے دوسرکاری گاڑیوں کے شیشے توڑدیئے،پولیس کاسامان بھی جلادیا ، پولیس نے آٹھ خواتین سمیت بیس سے زائد ملازمین کو حراست میں لے لیا ۔ سی ای او ہیلتھ نے احتجاج پراکسانے کے الزام میں مختلف عہدوں پر کام کرنے والے 15 ملازمین کو شو کاز نو ٹس جاری کر دیئے ہیں۔