Thursday, April 25, 2024

پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا پانچویں روز بھی جاری

پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا پانچویں روز بھی جاری
November 29, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر پانچویں روز بھی دھرنا جاری ہے ۔ چیئرنگ کراس پر مال روڈ بند،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ آصف اشرف جلالی کا پھر اسلام آباد معاہدے سے لاتعلقی کا اعلان اور رانا ثنااللہ کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
دھرنے کے قائد ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ جب تک حکومت ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی دھرنا جاری رہے گا ۔ دھرنے کے شرکاء نے مطالبہ کیا ہے کہ راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو فوری منظر عام پر لایا جائےاور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ مستعفی ہوں
جبکہ فیض آباد میں آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے کارکنوں کو ابدی نیند سلانے والوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے ۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک لبیک ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک وہ دن رات شرکاء کے ساتھ موجود رہیں گے۔
دوسری جانب دھرنے کے باعث مال روڈ سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنےشہریوں کوشدید مشکلات کا سامناہے ۔