Thursday, April 25, 2024

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت تعمیر کے آخری مراحل میں داخل

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت تعمیر کے آخری مراحل میں داخل
June 4, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب ہے، آئندہ مالی سال کا بجٹ نئے ایوان میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسپیکرچودھری پرویزالہٰی نے جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔

چودھری پرویزالہٰی کا نئی عمارت کی تعمیر کا جائزہ

اسپیکرچودھری پرویزالہٰی کا پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت اور ایوان کا خواب پورا ہوگیا۔ چودھری پرویزالہٰی نے نئی عمارت کی تعمیر کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔ اس موقع پر اسپیکرکو نئی عمارت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

پنجاب اسمبلی، نئی عمارت کی تعمیر میں 3 ارب کے اضافی اخراجات

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد 27  جون 2006ء کو اس وقت کے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے رکھا تھا۔ مسلسل تاخیر کے باعث منصوبہ 5 ارب 39 کروڑ میں مکمل ہوا، اور تین ارب سے زائد کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑے۔

نئی پنجاب اسمبلی کا ہال ایشیاء کا سب سے بڑا ایوان

نئی پنجاب اسمبلی کا ہال ایشیاء کا سب سے بڑا ایوان ہے جس میں چار سو بائیس ارکان کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ سکیورٹی مانیٹرنگ روم، آئی ٹی ڈیٹا سنٹر اور چار سو سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ بھی نئی عمارت میں قائم کی گئی ہے۔ این سی اے کی نگرانی میں عمارت کے نقش ونگار اور خطاطی کا کام مکمل کیا گیا ہے۔
چودھری پرویزالہٰی کے ہمراہ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی، وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر مواصلات سردار آصف نکئی، سیکرٹری مواصلات اور دیگر نے بھی دورہ کیا۔