Saturday, April 27, 2024

پنجاب اسمبلی کی مسجد کا افتتاح کر دیا گیا

پنجاب اسمبلی کی مسجد کا افتتاح کر دیا گیا
September 4, 2020
 لاہور (92 نیوز) اسپیکر چودھری پرویز الہٰی کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ پنجاب اسمبلی کی مسجد کا افتتاح کر دیا گیا۔ اسپیکر چودھری پرویز الہٰی نے اسمبلی مسجد کا افتتاح کیا۔ مسجد میں 500 سے زائد نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔ نئی مسجد کی طرز تعمیر فیصل مسجد اسلام آباد کی طرز پر ہے۔ مسجد کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ مسجد کی تعمیر میں تمام ارکان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مسجد کے افتتاح کے موقع پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز ، صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔