Saturday, April 20, 2024

پنجاب اسمبلی کو ای پارلیمنٹ بنانے کیلئے اسپیکر سے یورپی وفد کی ملاقات

پنجاب اسمبلی کو ای پارلیمنٹ بنانے کیلئے اسپیکر سے یورپی وفد کی ملاقات
June 30, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی کو ای پارلیمنٹ بنانے کیلئے اسپیکر چودھری پرویز الہی سے یورپی وفد کی ملاقات ہوئی۔

اسپیکر نے صحت ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں یورپین یونین کے تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔ وفد کے سر براہ کرسٹوفر شیلڈز نے چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان کی مبارک باد دی۔

ملاقات میں پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل، اداروں کی مضبوطی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے علاوہ ذاتی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔

 وفد میں سابق سیکرٹری سینٹ آف پاکستان، آئی پی فائیو کی سینئر ایڈوائزر مس نادیہ بتول اور ڈپٹی ٹیم لیڈر ڈاکٹر سید پرویز عباس شامل تھے۔

ملاقات کے موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔