Thursday, April 25, 2024

پنجاب اسمبلی کا گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کےلیے پنجاب حکومت کو خط

پنجاب اسمبلی کا گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کےلیے پنجاب حکومت کو خط
November 12, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی نے گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کے لیے پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا۔ گندم کی امدادی قیمت کے معاملے پر پنجاب اسمبلی نے صوبائی حکومت کو خط لکھ دیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے خط میں گندم کی امدادی قیمت کے حوالے سے اسمبلی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ اسپیکر چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اسپشل کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت کے بارے میں سفارشات مرتب کیں۔ پنجاب اسمبلی کی اسپشل کمیٹی نمبر 13 نے گندم کی ا مدادی قیمت 2000 روپے من کرنے کی سفارش کی۔ پیر کے روز پنجاب اسمبلی کے ایوان نے متفقہ طور پر گندم کی امدادی قیمت کی سفارشات منظور کر لیں۔ پنجاب اسمبلی نے قرار دیا کہ حکومت گندم کی امدادی قیمت دو ہزار روپے مقرر کرے اور دو ہفتے میں عملدرآمد کی رپورٹ دے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ایوان کی کارروائی سے پنجاب حکومت کو آگاہ کر دیا گیا۔