Sunday, May 19, 2024

پنجاب اسمبلی کا سانحہ ساہیوال پر ان کیمرہ اجلاس کچھ دیر بعدہوگا

پنجاب اسمبلی کا سانحہ ساہیوال پر ان کیمرہ اجلاس کچھ دیر بعدہوگا
January 24, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب اسمبلی کا سانحہ ساہیوال پر ان کیمرہ اجلاس کچھ دیر بعدہوگا۔ ارکان صوبائی اسمبلی کو حکومت پنجاب اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سانحہ ساہیوال کے حقائق بارے بریفنگ دی جائے گی۔ سانحہ ساہیوال پر قائم کردہ جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ پر بھی پنجاب اسمبلی کے ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ گزشتہ روز  پنجاب اسمبلی کا ایوان اس وقت مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا تھا جب سانحہ ساہیوال پر  اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔ اپوزیشن کی جانب سے پنجاب حکومت سے جے آئی ٹی رپورٹ پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا گیا  تھا ۔ وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا تھا کہ  ایوان اپوزیشن کے کہنے پر نہیں قواعد پر چلے گا، کل کا سیشن ان کیمرہ کر لیں ، بحث کرا لیں گے ۔