Thursday, May 9, 2024

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ، مسودات قانون پر ن لیگ بروقت ترامیم جمع کرانے میں ناکام

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ، مسودات قانون پر ن لیگ بروقت ترامیم جمع کرانے میں ناکام
December 18, 2019
 لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگ کو سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ حکومت کی جانب سے پیش کردہ مسودات قانون پر ن لیگ ایک مرتبہ پھر بروقت ترامیم جمع کرانے میں ناکام رہی۔ مسودات قانون پر ن لیگ نے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ حکومت نے اپوزیشن کی غیر موجودگی میں لوکل گورنمنٹ سمیت 3 بل ایوان سے منظور کروا لیے ۔ حکومت کی جانب سے گورنمنٹ ترمیمی بل پیش کیا گیا جس کی ن لیگ نے مخالفت کر دی۔ اسپیکر نے بھی ن لیگ کی تحریک برائے ترامیم مسترد کر دی۔ اپوزیشن کے بائیکاٹ کے دوران حکومت نے قیدیوں کی پیرول پر رہائی، لوکل گورنمنٹ اور ویلج پنچائیت اینڈ نیبرہڈ بلز  بھی پاس کروا لیا۔