Thursday, April 18, 2024

پنجاب اسمبلی کا اجلاس  اپوزیشن کے شور شرابے کی نذر

پنجاب اسمبلی کا اجلاس  اپوزیشن کے شور شرابے کی نذر
July 15, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب اسمبلی کا آج ہونےوالا اجلاس بھی اپوزیشن کے شور شرابے کی نذر ہوگیا، اپوزیشن نے حمزہ شہباز اورسلیمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے،ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے اجلاس کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ۔ حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر  پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ  ہوا ، ڈپٹی اسپیکر نے رانا مشہود اور طاہر خلیل کو ڈانٹ دیا ، شور شرابے کے باعث اجلاس غیر معینہ مدت تک منسوخ ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  پروڈکشن آرڈر قیدیوں کا ہوتا ہے ، لٹیروں کا نہیں ، پاکستان کو سسر، داماد اور سمدھی سمیت پورے خاندان نے لوٹا  ۔ رانامشہود بولے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرکے مشرف دور کی یاد تازہ کی گئی ۔