Tuesday, May 14, 2024

پنجاب اسمبلی کا 3 متنازعہ کتابوں پر فوری پابندی کا حکم

پنجاب اسمبلی کا 3 متنازعہ کتابوں پر فوری پابندی کا حکم
June 5, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی نے 3 متنازعہ کتابوں پر فوری پابندی کا حکم دے دیا۔ مارکیٹ میں موجود تمام کاپیاں ضبط کرکے آئندہ جمعہ کو نوٹیفکیشن طلب کرلیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا انبیائے کرام۔اہل بیت اور صحابہ کیخلاف مواد سے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ یہ ہمارے ایمان پر کاری ضرب ہے۔ متنازعہ کتابوں کیخلاف حافظ عمار یاسر نے قراردادپیش کی تھی، راجہ بشارت کی سربراہی میں ایوان کی کمیٹی بھی بنائی گئی۔