Sunday, September 8, 2024

پنجاب اسمبلی پر دہشتگردی کےمنصوبے کا انکشاف

پنجاب اسمبلی پر دہشتگردی کےمنصوبے کا انکشاف
August 28, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب اسمبلی پردہشتگردی کےمنصوبے کاانکشاف ہوا ہے ،پانچ سےزائددہشتگردارکان اسمبلی کویرغمال بناسکتےہیں۔ ذرائع کےمطابق پنجاب اسمبلی اورایوان وزیراعلی کےاردگردسرچ آپریشن تیزکرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ،سکیورٹی اداروں اوراعلی حکام نے حکمت عملی ترتیب دینےکےلیےسرجوڑلیے۔ موجودہ صورتحال میں ارکان اسمبلی کواپنی موومنٹ کم سےکم رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے اور پنجاب اسمبلی آنےاورجانےوالوں کی چیکنگ کے بھی سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کےاردگردکسی کوبھی کھڑے ہونےکی اجازت نہیں دی جائیگی۔