Friday, May 17, 2024

پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کر لیا

پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کر لیا
April 30, 2019
لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کر لیا۔ اپوزیشن کا  بل کی منظوری کے خلاف ایوان میں شدید احتجاج بھی ہوا۔ پنجاب اسمبلی میں حکومت کی ایک اور کامیابی آ گئی۔ اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے دوران پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کثرت رائے سے منظور ہو گیا۔ اجلاس کے دوران اسپیکر ارکان کو بیٹھ جانے کا کہتے رہے لیکن کسی پر کوئی اثر نہ ہوا۔ ہنگامہ آرائی کے بعد اپوزیشن ارکان نے واک آؤٹ کیا اور کورم کی نشاندہی کردی مگر کورم پورا نکلا، جس پرحکومت نے دی ویلج پنچایت،نیبر ہڈ کونسلز بل اپوزیشن کی غیر موجودگی میں منظور کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےاجلاس کے بعداپنے ہٹائے جانے اورکابینہ میں ردوبدل کی باتوں کو افواہ قرار دیا اور کہا پارٹی چیئرمین کو ان پر مکمل اعتماد ہے۔ پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام میں ویلج  کونسل اورشہروں میں محلہ کونسل کا انتخاب غیرجماعتی بنیادوں پر ہو گا، تحصیل اور میونسپل کی سطح پر انتخاب جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔