Saturday, April 20, 2024

پنجاب اسمبلی نے ضمنی بجٹ 2019-20 کی منظوری دیدی

پنجاب اسمبلی نے ضمنی بجٹ 2019-20 کی منظوری دیدی
June 30, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی نے ضمنی بجٹ 2019-20 کی منظوری دے دی۔ پنجاب اسمبلی نے ایک کھرب 7 ارب 51 لاکھ 12 ہزار 742 روپے مالیت کے ضمنی مطالبات زر کثرت رائے منظور کر لیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں ماضی میں جاری منصوبّوں کو روک دیا جاتا تھا جسکی مثال پنجاب اسمبلی کی بلڈنگ ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم میٹرو اور اورنج لائن سمیت دیگر منصوبوں کو مکمل کریں گے۔ پنجاب اسمبلی نے ضمنی بجٹ  2019-20کی منظوری دے دی، ایوان نے ایک کھرب 7 ارب 51 لاکھ 12 ہزار 742 روپے مالیت کے ضمنی مطالبات ذر 2019-20 کثرت رائے منظور کر لی۔ اسپیکرچودھری پرویزالہیٰ نے وزیراعلی پنجاب اور تمام ارکان اسمبلی کو مبارکباد دی، ایوان سے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  الفاظ کی جادوگری نہیں حقیقت پسندانہ بجٹ پیش کیا، حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیاوعدہ پوراکردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ خزانہ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، قانون، کیبنٹ ونگ اور اسمبلی سٹاف کو اعزازیہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ سردارعثمان بزدارکی تقریرکے دوران اپوزیشن ارکان نعرے لگاتے رہے۔