Friday, April 19, 2024

پنجاب اسمبلی نے تحفظ بنیاد اسلام بل 2020 منظور کر لیا

پنجاب اسمبلی نے تحفظ بنیاد اسلام بل 2020 منظور کر لیا
July 22, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی نے تحفظ بنیاد اسلام بل 2020 اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 2020 منظور کر لیے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی زیر صدارت ایک گھنٹہ 55 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ پنجاب اسمبلی نے تحفظ بنیاد اسلام بل 2020 کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اسپیکر نے بل منظوری پر ایوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا یہ بل بنا کر اور قانون سازی کر کے پنجاب اسمبلی نے تاریخی کام کیا ہے۔ ایوان میں اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل منظوری کے دوران اپوزیشن نے شورشرابا کیا۔ حکومت نے کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب ترمیمی بل 2020، دی کوآپریٹو سوسائٹیز ترمیمی بل2020 کثرت رائے سے منظور کرا لیے۔