Friday, April 19, 2024

پنجاب اسمبلی نے اپنے ارکان کی تنخواہیں بڑھانے کا بل منظور کر لیا

پنجاب اسمبلی نے اپنے ارکان کی تنخواہیں بڑھانے کا بل منظور کر لیا
March 13, 2019
 لاہور (92 نیوز) پنجاب کے ارکان اسمبلی کی مراعات میں سو فیصد سے بھی زیادہ اضافے کا بل چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں منظورکر لیا گیا۔ بل کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب چار لاکھ پچیس ہزار اور اسپیکر دو لاکھ ساٹھ ہزار روپے وصول کریں گے۔ ارکان کی تنخواہ اور مراعات تراسی ہزار ماہانہ سے بڑھا کر ایک لاکھ پچانوے ہزار روپے کر دی گئیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری کہتے ہیں ارکان اسمبلی کی مراعات اتنی غیرمعمولی تو نہیں کہی جا سکتیں۔ ایوان میں پی کے ایل آئی کے بل کے معاملے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا تو اسپیکر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پی کے ایل آئی کا کریڈٹ ن لیگ کی حکومت کو بھی جائےگا۔ پی کے ایل آئی کے بل کے معاملے پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔