Friday, April 26, 2024

پنجاب اسمبلی، ن لیگ کا حکومت کو قانون سازی کے عمل میں فری ہینڈ

پنجاب اسمبلی، ن لیگ کا حکومت کو قانون سازی کے عمل میں فری ہینڈ
November 28, 2019
لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں ن لیگ نے حکومت کو قانون سازی کے عمل میں فری ہینڈ دے دیا، حکومت نے اپوزیشن کی غیرموجودگی میں 12 سے زائد قانون پاس کرلیے۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی مفاہمتی سیاست یا اراکین کی عدم دلچسپی کے سبب اپوزیشن نے حکومت کو قانون سازی کے عمل میں فری ہینڈ دیدیا۔ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں مسلم لیگ ن کے 166 اراکین ہیں، قانون سازی کے دوران اپوزیشن کے تمام اراکین ایوان سے ہی غائب رہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قانون سازی کا آغاز ہوتے ہی مسلم لیگ ن کے اراکین ایوان سے نکل جاتے ہیں۔ ن لیگی اراکین نے کسی بھی بل پر اعترا ض اٹھایا نہ بحث کی۔ ن لیگی اراکین اپوزیشن لیڈر سے ملنے کے لئے ان کے چمبر کے باہر کھڑے ہوجاتے ہیں یا اسمبلی سے نکل جاتے ہیں، لیگی اراکین پارٹی کی حکمت عملی پر بے چینی میں مبتلا ہوگئے، کسی بھی ن لیگی رکن کو اسمبلی بزنس میں حصہ لینے کی ہدایات ہی جاری نہیں کی گئیں۔