Wednesday, May 1, 2024

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنےپر ن لیگ کے 6ارکان کے داخلے پر پابندی عائد

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنےپر ن لیگ کے 6ارکان کے داخلے پر پابندی عائد
October 16, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے پر  مسلم لیگ ن کے 6ارکان اسمبلی  پر اسمبلی میں داخلے  کی پابندی عائد کر دی گئی ۔ مسلم لیگ ن کے  اشرف  مجید، مرزا محمد جاوید ، زیب النساء اور طارق مسیح گل فہرست میں شامل ہیں ۔ ارکان نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ہلڑ بازی کی تھی جس سے اسمبلی کارروائی میں شدید مشکلات  پیدا ہوئی تھیں ۔