Thursday, April 18, 2024

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کااونٹ کسی کروٹ نہ بیٹھا،اجلاس کل تک ملتوی

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کااونٹ کسی کروٹ نہ بیٹھا،اجلاس کل تک ملتوی
October 24, 2018
لاہور  ( 92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رسہ کشی ختم نہ ہوسکی، بات استعفے دینے اور لینے تک پہنچ گئی۔  صوبائی حکومت نے 12 رکنی انکوائری کمیٹی بنائی تو مسلم لیگ ن نے اسے مسترد کردیا،اسی صورتحال میں اجلاس کل گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کااونٹ کسی کروٹ نہ بیٹھا ، اجلاس دوگھنٹے 18 منٹ کی تاخیر سے اسپیکرچودھری پرویزالہٰی کی صدارت میں شروع ہوا ۔ مسلم لیگ ن کے چھ نومنتخب ارکان حلف اٹھاکربائیکاٹ کرکے باہرآگئے، اسمبلی کے اندرحکومتی ارکان نے بجٹ پربات کی توباہرسیڑھیوں پر مسلم لیگ ن کے ارکان نےاحتجاجی اسمبلی لگائے رکھی ۔ معطل ارکان کاکہناتھا کہ اسمبلی میں توڑپھوڑکاالزام ثابت ہوجائے تو وہ استعفے دیں گے،الزام ثابت نہ ہونے پراسپیکراستعفیٰ دیں ، احتجاجی ارکان نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے بات چیت  میں کہا 16 اکتوبرکے واقعے پر اسپیکرنے 12 رکنی کمیٹی بنادی  ہے ۔ اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز نے کہاکہ پرویزالہٰی کی بنائی جعلی کمیٹی  کومسترد کرتے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے ارکان نے پھرکہا کہ جب تک ہمارے معطل ارکان کو بحال نہیں کیا جاتااسمبلی اجلاس کابائیکاٹ جاری رہے گا۔