Thursday, April 25, 2024

پنجاب اسمبلی میں کثرت رائے سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا فنانس بل منظور

پنجاب اسمبلی میں کثرت رائے سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا فنانس بل منظور
June 26, 2019
 لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں کثرت رائے سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا فنانس بل منظور ہو گیا۔ فنانس بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اسمبلی میں ہونے کے باوجود ایوان سے غیر حاضر رہے۔ اپوزیشن کے کسی رکن نے فنانس بل کی مخالفت بھی نہ کی۔ فناس بل خاموشی سے ایسے منظور ہوا جیسے اپوزیشن کا اس سے کوئی تعلق ہی نہیں۔ بجٹ منظوری کا عمل مکمل ہونے کے بعد وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پندرہ منٹ میں فنانس بل منظور ہوا ، اپوزیشن نے تو بجٹ کے حوالے سے عوام کے سامنے اپنا موقف بھی پیش نہیں کیا۔ ایوان نے سوشل سیکورٹی ترمیمی آرڈیننس، کھل پنچائیت آرڈیننس اور زکوٰۃ و عشر کے ترمیمی آرڈیننسزز کی منظوری کی توسیع دے دی جبکہ پنجاب واٹر بل ایوان میں پیش کر دیا گیا۔ ایجنڈہ مکمل ہونے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اجلاس جمعرات کی سہہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا۔