Friday, April 26, 2024

پنجاب اسمبلی میں پروڈکشن آرڈر کا کوئی قانون نہیں ، فیاض الحسن چوہان

پنجاب اسمبلی میں پروڈکشن آرڈر کا کوئی قانون نہیں ، فیاض الحسن چوہان
December 14, 2018
لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا پنجاب اسمبلی میں پروڈکشن آرڈر کا کوئی قانون نہیں ، اسکا مسودہ خود نام نہاد خادم اعلیٰ نے اپنے دور میں مسترد کیا۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے ن لیگ کو نشانے پر رکھا اور بولے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پروڈکشن آرڈر کا قانون موجود ہے، ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں ایسا کوئی قانون نہیں بنایا۔ خواجہ برادران کی گرفتاری پر لیگی قیادت اب پروڈکشن آرڈر کا شور مچا رہی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا خواجہ سعد رفیق کرپشن کا حساب دیں نیب نے ان کو سالگرہ منانے کیلئے گرفتار نہیں کیا۔ بتائیں موٹر سائیکل چلاتے چلاتے اربوں پتی کیسے بنے۔ ادھر صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے بتایا ن لیگ کو خواجہ سعد کی سیٹ پر بہت ناز تھا، مگر منہ کی کھانی پڑی۔ میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پی پی ایک سو اڑسٹھ میں میرٹ پر انتخاب ہوا۔ ن لیگ گو دھاندلی کا شور مچانے کی بجائے کرپشن سے توبہ تائب کرنی چاہئے۔