Thursday, April 25, 2024

پنجاب اسمبلی میں مالی سال 21-2020 کا 2240ارب روپے کا بجٹ پیش

پنجاب اسمبلی میں مالی سال 21-2020 کا 2240ارب روپے کا بجٹ پیش
June 15, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں آئندہ مالی سال  کیلئے 2240 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا ، صوبائی وزیرخزانہ  ہاشم جواں بخت نے بجٹ پیش کیا ، صحت کیلئے کیلئے  284 ارب 20 کروڑ ،صحت کے شعبہ میں جاری اخراجات کیلئے 250 ارب 70 کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔

پیش کردہ بجٹ کے مطابق  پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت  ترقیاتی منصوبوں کو  5 سال کے لئے سیل ٹیکس آن سروس سے مکمل استثنیٰ  دے دیا گیا ، شعبہ تعلیم میں جاری اخراجات  کیلئے 357 ارب روپے  ،اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیلئے  350 ارب 10 کروڑ روپے  ،زراعت کے  لئے  31 ارب 73 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ کے لئے ایک ارب 68 کروڑ روپے ، گندم کی خریداری کے لئے محکمہ خوراک پنجاب کے لئے 331 ارب 90 کروڑ روپے  رکھے گئے ۔

جنوبی پنجاب اور بارانی علاقوں کی ترقی کے لئے 70 کروڑ روپے ، لائف اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے لئے 13 ارب 30 کروڑ روپے ، محکمہ جنگلات کے لئے 8 ارب 73 کروڑ روپے ، سیالکوٹ اور ساہیوال میں جامع ترقی کے لئے 8 ارب روپے مختص کئے گئے ۔

لینڈ ریونیو اتھارٹی کے زیر اہتمام قانون گوئی کی سطح پر 2 ارب 14 کروڑ روپے کی لاگت سے اراضی ریکارڈ سنٹر کے قیام کے منصوبے کے لئے 46 کروڑ 66 لاکھ ، پنجاب کی 62 تحصیلوں میں ریسکیو 1122 سروس کے آغاز کے لئے 4 ارب 16 کروڑ روپے ، 27 اضلاع میں موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کے آغاز کیلئے  ایک ارب 3 کروڑ روپے سے کیا جا رہا ہے ، سیف سٹی اتھارٹی کے تحت راولپنڈی مرکز کے منصوبے کے آغاز کے لئے 9 ارب 23 کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔

بجٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے لئے ایک ارب روپے ، آب پاک اتھارٹی کے لئے 2 ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔