Saturday, April 20, 2024

پنجاب اسمبلی میں سینٹ کی دو نشستوں پر انتخابات میں لیگی اراکین کی جانب سے ہلڑ بازی

پنجاب اسمبلی میں سینٹ کی دو نشستوں پر انتخابات میں لیگی اراکین کی جانب سے ہلڑ بازی
November 15, 2018
لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں سینٹ کی دو نشستوں پر انتخابات میں اپوزیشن لیڈر سمیت لیگی اراکین کی جانب سے خوب ہلڑ بازی جاری رہی۔ زبردستی گھسنے کے لئے اہلکاروں سے تلخ کلامی کرتے رہے۔ حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں داخلے کے لئے قوانین توڑتے ہوئے خوب زور آزمائی کی۔ اپوزیشن لیڈر نے لیگی اراکین کے ساتھ سکیورٹی اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے۔ اہلکاروں نے روکا تو حمزہ نےاسپیکر چودھری پرویز الہٰی پر بھڑاس نکال دی۔ بولےاہلکار اسپیکر کی ہدایات نہ سنیں وہ رولز کو پامال کر رہے ہیں۔ لیگی اراکین بھی اپنے قائد کےنقشِ قدم پر سکیورٹی اہلکاروں سےالجھتے رہے۔ بیرئر ہٹا کر واک تھرو گیٹ توڑ دئیے جس پر اہلکاروں کو پنجاب اسمبلی کا دروازہ بند کرنا پڑا۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بتایا اپوزیشن نے ہلڑ بازی کی، انہیں چھ مہمان ساتھ لے کر آنے کی اجازت تھی مگر وہ بارہ مہمانوں کے لے کر آگئے۔ پنجاب اسمبلی کے ملازمین کسی رکن کو داخل ہونے سے نہیں روک سکتے۔ لیگی اراکین کی زور زبردستی کے بعد نہ چلی تو احاطہ اسمبلی میں سراپا احتجاج بن گئے اور دھرنا دے دیا۔