Wednesday, May 1, 2024

پنجاب اسمبلی میں دو ہزار 26ارب روپے حجم کا ضمنی بجٹ پیش کر دیا گیا

پنجاب اسمبلی میں دو ہزار 26ارب روپے حجم کا ضمنی بجٹ پیش کر دیا گیا
October 16, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں پاکستان  تحریک انصاف کی حکومت نے 2026 ارب روپے حجم کا پہلا ضمنی بجٹ پیش کردیا ، ترقیاتی بجٹ کا حجم 238 ارب اور اسپیشلائزڈ ہیلتھ کے لئے 134 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔  لائیو اسٹاک، جنگلات، فشریز اور جنگلی حیات پر 13 ارب 50 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ پنجاب میں کپتان کی حکومت کا پہلا بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا گیا ، وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت نے ضمنی بجٹ پیش کیا تو اپوزیشن نے شور شرابا شروع کردیا، تاہم انہوں نے بجٹ تقریر جاری رکھی۔ بجٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے پرائمری اور اسکینڈری ہیلتھ کیئر کے لئے 124 ارب روپے، خواتین اور بچیوں کی صحت کیلئے 43 کروڑ روپے، جبکہ انڈسٹری، کامرس اور سرمایہ کاری کے لئے 16 ارب 68 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ حکومت نے ہیلتھ انشورنس پروگرام کے لئے 4 ارب روپے رکھے ہیں، جبکہ اسکول ایجوکیشن کے لئے 332 ارب روپے اور ہائیر ایجوکیشن کے لئے 37 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جہاں ترقیاتی بجٹ کا حجم 238 ارب روپے رکھا گیا ہے وہیں واٹر سپلائی، فراہمی و نکاسی آب پر بھی ساڑھے بیس ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز ہے۔ ہاؤسنگ اور زرعی شعبے کیلئے سرکار کی جانب سے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے لئے 19 ارب روپے جبکہ زرعی شعبے کے لئے 31.7 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔  بجٹ کے مطابق شعبہ توانائی کی ترقی کے لئے  5 ارب 40کروڑ اور سیف سٹی کے لئے 3ارب 40کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ شاہرات کی مرمت  پر 48 ارب 80 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے جبکہ ماس ٹرانزٹ کے لئے 49 ارب 50 کروڑ روپے اور بلدیات کے لئے 60 ارب روپے محتص کئے گئے ہیں۔