Sunday, May 12, 2024

پنجاب اسمبلی میں تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺکی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺکی قرارداد منظور
May 12, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺکی قرارداد منظور کرلی گئی۔ حافظ عمار یاسر کی جمع کرائی قرارداد میں موقف اپنایا گیا کہ ملک میں آئے روز ناموس رسالت ﷺپر کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا کردیا جاتا، وفاق ایسے افراد کو بے نقاب کر کے سخت سزا دے۔ پنجاب اسمبلی ، تحفظ ختم نبوت ، ناموس رسالت ﷺ ، قرارداد منظور ، لاہور ، 92 نیوز قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان اعادہ کرتا ہے کہ آئے روز ناموس رسالت ﷺپر کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا کر دیا جاتا ہے۔ کبھی حج فارم میں تبدیلی کر دی جاتی ہے۔ کبھی کتب میں سے خاتم النبیین ﷺ کا لفظ نکال دیا جاتا ہے لیکن آج تک ان سازشیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ متن کے مطابق پاکستان ایک اسلامی ملک ہے لیکن ہمیں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی بھیک مانگنی پڑتی ہے۔ یہ ہم سب کیلئے شرم کا مقام ہے۔ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ ختم نبوت کا معاملہ ہمارے لئے ریڈ لائن ہے۔