Friday, March 29, 2024

پنجاب اسمبلی میں بھی مہنگائی کا شور، اپوزیشن اور حکومتی ارکان آمنے سامنے آگئے

پنجاب اسمبلی میں بھی مہنگائی کا شور، اپوزیشن اور حکومتی ارکان آمنے سامنے آگئے
October 1, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں بھی مہنگائی کا شور رہا، اپوزیشن اور حکومتی ارکان آمنے سامنے آگئے۔

اپوزیشن ارکان کی حکومت مخالف تقاریر پر حکومتی ارکان کی جانب سے شور شرابا کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رانا مشہود نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر حکومت کو نشانے پر لیا۔
ادھر دوسری جانب پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا کہ دنیا میں تیل سستا ہمارے ہاں مہنگا کرکے وزرا جواز پیش کرتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔