Wednesday, April 24, 2024

پنجاب اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کیخلاف قرار داد جمع کروا دی گئی

پنجاب اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کیخلاف قرار داد جمع کروا دی گئی
May 19, 2016
لاہور (92نیوز) پنجاب اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کیخلاف قرار داد جمع کروا دی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت معاملے کا نوٹس لے کر عالمی سطح پر آواز اٹھائے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان میں قرارداد اراکین اسمبلی سردار وقاص حسن، عامر سلطان چیمہ اور خدیجہ عمر نے جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت دریائے چناب کا رخ تبدیل کر کے پاکستان کو بنجر بنانے کی کوشش کر رہاہے۔ بھارت سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت کا حکومت نوٹس لے اور عالمی سطح پر آواز اٹھانے کے علاوہ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔