Sunday, September 8, 2024

پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز، حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے

پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز، حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے
June 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز ہو گیا ،  حکومتی ا ور اپوزیشن اراکین آمنے سامنےآگئے،ایوان میں گو عمران گو اور گو حمزہ گو کے نعرے لگ گئے جب کہ اسپیکر ارکان کو چُپ کراتے رہے،حمزہ شہباز بولے کہ شور شرابے سے کچھ نہیں ہو گا،بجٹ عوام دشمن ہے  اسے مسترد کرتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں بجٹ بحث کا پہلا روز شور شرابے کے نام رہا ،  کان پڑی آواز سنائی نہ دی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ ایوان کو کنٹرول کرنے کیلئےاسپیکر نے مداخلت کی اور دونوں طرف کے ارکان کو چپ کروایا۔ ماحول سازگار ہوا تو بجٹ تقریر میں قائد حزب اختلاف بولے کہ آئی ایم ایف کے پیش کردہ بجٹ میں تعلیم،صحت اور زراعت کو نظرانداز کردیا گیا ۔ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے جواب میں وزیر قانون راجا بشارت بولے کہ حمزہ شہباز قرضوں کی شفافیت پر بات کرتے ہیں، ہم پچھلی حکومت کے لئے گئے قرضوں پر کمیشن بنائیں گے۔ بجٹ پر بحث کے پہلے روز ایجنڈا مکمل ہونے پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس منگل کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا۔