Thursday, April 25, 2024

پنجاب اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران ہنگامے سے پیدا ہونیوالی تلخی بڑھ گئی

پنجاب اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران ہنگامے سے پیدا ہونیوالی تلخی بڑھ گئی
October 19, 2018
لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران ہنگامے سے پیدا ہونے والی تلخی اور بڑھ گئی۔ اسمبلی کے اندرصوبے کے حساب کتاب پر بات ہوتی رہی تو مسلم لیگ ن بائیکاٹ کر کے باہر اپنے حساب میں سراپا احتجاج بنی رہی۔ چھ معطل ارکان کو داخلے سے روکا گیاتو انہوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کرمنہ پر ٹیپ چپکا لی۔ مسلم لیگ ن کے دیگر ارکان نےاندر سیڑھیوں پر دھرنا دے دیا۔ حمزہ شہباز معطل ارکان سے اظہار یکجہتی کے لئےآئے تو نعرے بازی میں شدت آ گئی۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ جمہوری روایات کو پامال کرنے والوں نے اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی جعلی تصاویر جاری کیں۔ انہوں نے معطل ارکان کی بحال تک اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا حمزہ شہباز اپنے ابا جی کا غم پنجاب اسمبلی میں نہ نکالیں۔ آج پھر قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ سینئروزیرعلیم خان نے کہ ہمارا خیال تھا کہ مسلم لیگ ن کے ارکان سارا دن احتجاج کریں گے مگر وہ تو آدھے گھنٹےمیں چلے گئے۔ مسلم لیگ ن کے دھرنے کے دوران خواتین ارکان پلے کارڈز لکھتی رہیں۔