Friday, April 26, 2024

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا دوسرے روز بھی سیڑھیوں پر علامتی اجلاس ، حکومت پر سخت تنقید

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا دوسرے روز بھی سیڑھیوں پر علامتی اجلاس ، حکومت پر سخت تنقید
March 10, 2017
لاہور(92نیوز)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کادوسرے روزبھی سیڑھیوں پر علامتی اجلاس حکومت پر سخت تنقید،پختونوں کےخلاف نارواء سلوک پر مذمتی قرارداد بھی پیش کی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق اپوزیشن کااجلاس پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پہ منعقد ہواجس کی صدارت نامزد علامتی اسپیکر نوشین حامد نے کی ۔ اپوزیشن اراکین نے اس اجلاس میں باربار گونواز گو،،گوشہباز گو اور گواسپیکر گو کے نعرے لگائے۔ اس اجلاس میں اپوزیشن اراکین کاکہناتھاکہ پنجاب اسمبلی کااجلاس کورم کےبغیر چلاناغیر آئینی ہے ،یہ سلسلہ بند کیاجائے۔ اپوزیشن کےرکن احسن ریاض فتیانہ کاکہناتھاکہ کورم کے بغیر پنجاب اسمبلی کا اجلاس تماشہ ہےمیاں اسلم اقبال نے اسے شعبدہ بازی قراردیا۔ حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت کےبعد اپوزیشن نے پیرکےروز سیڑھیوں پہ اجلاس نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔