Friday, May 10, 2024

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی ، حکومت کے خلاف نعرے بازی

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی ، حکومت کے خلاف نعرے بازی
June 4, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے تیرہ منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین میاں محمد شفیع کی صدارت میں شروع ہوا۔ حکومتی بلز پر اپوزیشن ارکان شورشرابہ اور نعرے بازی کرتے رہے۔ حکومت نے اپوزیشن کے شور شرابا اور ہنگامہ آرائی کے باجود اسمبلی سے چار بلز منظور کرا لیے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رکن عظمیٰ بخاری نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے خواب دکھا کر پیدائش، اموات اور طلاق کے اندراج کی فیسوں میں بھی بے پناہ اضافہ کر دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا نئے پاکستان کے سربراہ ظل تباہی نے مافیاز کے ذریعے لوٹ مار کی۔

 پینل آف چیئرمین نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا۔