Thursday, March 28, 2024

پنجاب اسمبلی میں ارکان آمنے سامنے، ایوان مچھلی منڈی بنا رہا

پنجاب اسمبلی میں ارکان آمنے سامنے، ایوان مچھلی منڈی بنا رہا
November 22, 2019
لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شروع ہونے والی گرما گرمی، مجرے اور گالیوں تک پہنچ گئی۔ ارکان آمنے سامنے آگئے، تلخی بڑھی تو حکومت اور اپوزیشن ارکان کو ایوان میں معذرت کرنا پڑی ایوان مچھلی منڈی بنا رہا۔ پنجاب اسمبلی میں مہنگائی پر بحث ٹماٹر کا خوب تذکرہ رہا، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی بولے دو کلو ٹماٹر خریدیں تو ایف بی آر کا نوٹس آجاتا ہے اس عوام پر آج کیا گزر رہی ہے جس نے 126 دن دھرنے میں بھنگڑے ڈالے اپوزیشن رکن کے یہ الفاظ حکومتی بنچوں پر بجلی بن کر گرے، حکومتی ارکان کا ایوان میں شدید احتجاج کیا، خواتین ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔ ڈپٹی سپیکر بھی اپوزیشن ارکان پربرہم ہوئے اورحسن مرتضی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا  جس پر حسن مرتضی نے ایوان میں معذرت تو کرلی مگر حکومتی خواتین کا غصہ کم نا ہوا ایوان میں فیاض الحسن چوہان جواب دینے اٹھے ،،بولے کچھ لیڈر ایسے بھی ہیں جو بات کریں تو ان کے ہاتھ کے اشاروں سے لگتا ہے کہ ناچ رہے ہیں نیٹس ۔ فیاض چوہان اپوزیشن ارکان ان الفاظ پر ایسے برہم ہوئے کہ ایوان میں گالیوں کا سلسلہ شروع ہوگیااور ایوان مچھلی منڈی کا سا منظر پیش کرنے لگا ڈپٹی سپیکر نے دونوں جانب سے ناپسندیدہ الفاظ بولنے والوں سے معذرت کا مطالبہ کیا جس پر فیاض الحسن چوہان اور اپوزیشن ارکان نے معذرت کرکے اپنے الفاظ واپس لے لیے۔ پنجاب اسمبلی میں محکمہ زراعت کے افسران کی غیر حاضری پر ڈپٹی سپیکر برہم ' سردار دوست مزاری نے احتجاجا وقفہ سوالات ختم کرکے تمام سوال ملتوی کر دیئے۔