Sunday, May 19, 2024

پنجاب اسمبلی میں اراکین کیلئے جگہ کم پڑ گئی، ارکان اسمبلی کھڑے ہونے پر مجبور

پنجاب اسمبلی میں اراکین کیلئے جگہ کم پڑ گئی، ارکان اسمبلی کھڑے ہونے پر مجبور
August 19, 2018
لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اراکین کیلئے جگہ کم پڑ گئی۔ ارکان اسمبلی کھڑے ہونے پر مجبور ہو گئے۔ مسلم لیگ ن کے اراکین نے ایوان میں بیٹھنے کیلئے نشستیں نہ ملنے پر احتجاج شروع کر دیا۔ ن لیگی اراکین کے احتجاج پر اسپیکر چودھری پرویزالہیٰ نے بھی کھری کھری سنا دیں، بولے ان کے دورحکومت میں پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے کام کا آغاز ہوا، لیکن ن لیگی حکومت نے دس سال میں کام مکمل نہ کیا، اگر کام کیا ہوتا آج یہ نوبت نہ آتی۔ پنجاب اسمبلی میں اراکین کے بیٹھنے کیلئے جگہ کی کمی افسوسناک امر ہے، ماضی میں عمارت کی سیاست کی نذر ہونے والا عمارت کا توسیعی کام اب مکمل ہو پائے گا یا نہیں، یہ نومنتخب حکومت کی کارکردگی پر منحصر ہے۔