Friday, April 19, 2024

پنجاب اسمبلی: خواتین کے تحفظ کیلئے ہراسمنٹ اینڈ پراپر فنانشل اسسٹنس بل منظور، شوہر بیوی کو اپنی تنخواہ بارے بتانے کے پابند

پنجاب اسمبلی: خواتین کے تحفظ کیلئے ہراسمنٹ اینڈ پراپر فنانشل اسسٹنس بل منظور، شوہر بیوی کو اپنی تنخواہ بارے بتانے کے پابند
June 6, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سوشل ویلفیئر اور بیت المال نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ”ہراسمنٹ اینڈ پراپر فنانشل اسسٹنس بل“ کی منظوری دیدی ہے۔ پنجاب حکومت نے فورتھ شیڈول کے بعد خواتین کے تحفظ کیلئے بھی ٹریکنگ ڈیوائس سسٹم لگانے کا فیصلہ کرلیا۔اس بل کے تحت اگر کوئی شخص کسی خاتون کو حراساں کریگا تو اس کی ڈیوائس کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ نئے بل کے تحت پنجاب میں رہنے والے مرد اپنی بیوی کو اپنی تنخواہ کے بارے بتانے کے پابند ہونگے۔ قانون کے مطابق مرد پر یہ لازم کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنی تنخواہ کا معقول حصہ بطور خرچہ اپنی بیوی کو دیے۔ جو مرد ایسا نہیں کرینگے ان کیخلاف بھی چارہ جوئی کی جائے گی۔ یہ بل پنجاب اسمبلی کے گزشہ اجلاس میں پیش کیا گیا تھا جسے منظوری کیلئے قائمہ کمیٹی کو بھیجا گیا تھا۔ قائمہ کمیٹی نے بل کی منظوری دیدی ہے، آئندہ اجلاس میں بل پر قانون سازی کیلئے اسے پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔