Thursday, May 9, 2024

پنجاب اسمبلی، حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی کرنیوالوں کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی، حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی کرنیوالوں کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
December 31, 2019
 لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں حضورکی شان اقدس میں گستاخی کرنیوالوں کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ پنجاب اسمبلی کے ارکان توہین رسالت کےارتکاب کے خلاف یک آواز ہو گئے۔ حضور اکرمﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرار داد صوبائی وزیر عمار یاسر کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گستاخانہ مواد کے خلاف سعودی عرب جیسے اقدامات اٹھائے جائیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر سعودی عرب جیسا اسکرینگ اور فلٹر کا نظام لگایا جائے۔ ایسی کتابیں جن میں گستاخانہ مواد موجود ہے انکو فوری قبضے میں لیکر ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آزادی اظہار کی آڑ میں کچھ گستاخ سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ کرتے ہیں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔