Friday, April 19, 2024

پنجاب اسمبلی، حضرت محمدﷺ کے اسم مبارک سے قبل خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی، حضرت محمدﷺ کے اسم مبارک سے قبل خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد منظور
June 26, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں بھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسم مبارک سے قبل خاتم النبیین لکھنے کے حوالے سے قرارداد منظورکرلی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں قرار داد حکومتی رکن نیلم اشرف نے پیش کی تھی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جہاں جہاں  نبی اکرمﷺ کا اسم مبارک آئے گا وہاں خاتم النبین تحریر کرنا اور بولنا لازم ہوگا۔ پنجاب اسمبلی نے چھ مسودہ قانون منظور کر لیے۔ کوہسار یونیورسٹی مری 2020 بل، بابا گورونانک یونیورسٹی بل 2020، لوکل گورنمنٹ بل 2020، دیہی پنچائیتیں اور نیبر ہڈ کونسلیں بل 2020 بھی منظور کرلیا گیا۔