Thursday, April 18, 2024

پنجاب اسمبلی : اپوزیشن نے سیڑھیوں پر اجلاس طلب کر لیا

پنجاب اسمبلی : اپوزیشن نے سیڑھیوں پر اجلاس طلب کر لیا
March 9, 2017
لاہور(92نیوز)گزشتہ روزاسپیکراوراپوزیشن میں ہونےوالی تلخ کلامی کے بعد اپوزیشن نےاسمبلی کی سیڑھیوں پر اجلا س بلا کرایک بار پھر روایت کو زندہ کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق اپوزیشن کی پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر اجلاس بلانے کی راویت بہت پرانی ہے،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں یہ روایت بہت مضبوط ہوگئی تھی،،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا ٹوکن بایکاٹ، مکمل بائیکاٹ ،واک آئوٹ کے بعد سب سے موثر ہتھیار پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر اجلاس کرنا ہے اپوزیشن نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے پھر اس روایت کو دہرایا ہے، جس  میں ڈاکٹر نوشین حامد اسپیکر کے فرائض سرانجام دیئے۔ اجلاس میں ایک رکن سپیکر کے فرائض انجام دیتا ہے ،اس سپیکر کی اجازت سے ہی اراکین اسمبلی کارروائی میں حصہ لیتے ہیں ،گورنر راج کے دوران پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر ن لیگ نے کئی روز تک اجلا س کیا جس میں مختلف قراردادیں بھی منظور ہوئیں۔ آج پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر ہونے والے اجلاس کا مقصد بھی اسپیکر کو دبائو میں لا کراپنے مطالبات منوانا تھا۔