Monday, September 16, 2024

پنجاب اسمبلی : اجلاس کے تیسرے روز بھی ایوان گونواز گو کے نعروں سے گونج اٹھا

پنجاب اسمبلی : اجلاس کے تیسرے روز بھی ایوان گونواز گو کے نعروں سے گونج اٹھا
April 26, 2017
لاہور(92نیوز)پنجاب اسمبلی کے اندر تو اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دیا جبکہ اسمبلی کے باہر رانا ثناللہ اپوزیشن پرلفظوں کے تیر چلاتےگرجتے برستے رہے صوبائی اسمبلی اجلاس کےتیسرے روز بھی ایوان میں ’’گو نواز گو ‘‘اور’’ رو عمران رو ‘‘کے نعرے لگتے رہے۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی میں آج بھی حکومتی اور اپوزیشن اراکین ایکدوسرے پر لفظوں کے وار کرتے رہےاپوزیشن نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے دھرنا دے کر مطالبات منوانے کی کوشش کی تو حکومت نے کورم پورا کر کے اپوزیشن کے نہلے پہ دھلا مار دیا۔ اپوزیشن کے احتجاج میں مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر اپنا پہلو بچایا ایوان کے اندر تو یہ ہنگامہ آرائی ہوتی رہی لیکن ایوان کے باہر وزیر قانون رانا ثنا اللہ اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے رہے۔وزیر قانون نے عمران خان کو 10 ارب کی پیشکش کر نے والے کا نام ظاہر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیر قانون پنجاب ایوان میں تو خاموش رہے لیکن ایوان کے باہر اپوزیشن پر خوب گرجے برسے اور اپوزیشن کا حساب برابر دیا۔ دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر نے شور شرابے میں اجلاس جمعرات کی صبح10 بجے تک ملتوی کردیا۔