Sunday, May 19, 2024

پنجاب اسمبلی اجلاس اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث کل تک ملتوی

پنجاب اسمبلی اجلاس اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث کل تک ملتوی
May 15, 2018
لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوسرے دن بھی اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی جاری رہی جس کے باعث اجلاس کل صبح 10 بجے تک  کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسب سابق 1 گھنٹہ 36 منٹ کی تاخیر سے اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس کی ابتدا سے ہی اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی اور ایوان غدار کو پھانسی دو پھانسی دو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نواز شریف پر خوب برسے اور کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سرحدوں پر تابڑ توڑ حملے کر رہے ہیں ۔ بڑے میاں صاحب ملک پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش میں ملوث ہیں۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ نواز شریف ایک نئ این آر او کی تلاش میں ہیں ۔ پی ٹی ائی نواز شریف کا ہر محاز پر ڈٹ کر مقابلے کرے گی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہمیں نواز شریف کے خلاف مذمتی قراردار لانے کی اجازت دی جائے ۔ کورم پورا نہ ہونے کہ وجہ سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے تک  کے لیے ملتوی کردیا گیا۔