Thursday, April 18, 2024

پنجاب: آپریشن ردالفساد میں 42مشتبہ افرادگرفتار

پنجاب: آپریشن ردالفساد میں 42مشتبہ افرادگرفتار
March 11, 2017

لاہور (92نیوز) آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، پنجاب رینجرز نے لاہور، ڈیرہ غازی خان، اٹک، روجھان اور راولپنڈی میں سرچ آپریشن کے دوران انیس مشتبہ افرادگرفتار کر کے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ خانیوال سے دو اشتہاریوں سمیت بارہ افراد پکڑے گئے۔

ترجمان پنجاب رینجرز کےمطابق ڈیرہ غازی خان، اٹک، روجھان ،نارووال اور راولپنڈی میں سرچ آپریشن کے دوران انیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار کئے گئے ملزموں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ادھرخانیوال میں پولیس اور حساس اداروں نے کچاکھوہ کے نواحی دیہات میں ٹارگٹڈ آپریشن کےدوران دو مطلوب اشتہاری ملزموں سمیت بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے جدید اسلحہ ملا ہے۔ لاہور میں بھی کومبنگ آپریشن کےدوران گیارہ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس حکام کاکہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔