Thursday, May 2, 2024

پنجاب : 12لاکھ جرائم پیشہ افراد کے فنگر پرنٹس لینے کی تیاریاں !!! کرائم ریکارڈ آفس کا دائرہ کار صوبہ بھر میں پھیلا دیا گیا

پنجاب : 12لاکھ جرائم پیشہ افراد کے فنگر پرنٹس لینے کی تیاریاں !!! کرائم ریکارڈ آفس کا دائرہ کار صوبہ بھر میں پھیلا دیا گیا
July 25, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب حکومت نے کرائم ریکارڈ آفس کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلا دیا۔ صوبہ بھر سے بارہ لاکھ ملزمان کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ پنجاب بھر کے چھتیس اضلاع میں جرائم پیشہ افراد کی انگلیوں کے مختلف جانب سے پرنٹس لئے جائینگے۔ اس مقصد کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی خدمات بھی حاصل کرلی گئیں۔ جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ ستمبر تک تین مراحل میں مکمل کرلیا جائے گا۔ لاہور میں باون ہزار ملزمان کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا گیا جبکہ پنجاب بھر میں معموعی طور پر بارہ لاکھ ملزمان کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ سی آر او ڈیپارٹمنٹ کا عملہ ہر ضلع کے ڈی پی او آفس میں بیٹھے گا۔ سی آر او کا دائرہ کار بڑھانے کا مقصد تمام جرائم میں ملوث افراد کے فنگر پرنٹس حاصل کرنا ہے۔